شہ سرخیاں
Home / پاکستان / جب تک نواز شریف کا احتساب نہیں ہوگا میں ان کا پیچھا نہیں چھوڑونگا ۔عمران خان

جب تک نواز شریف کا احتساب نہیں ہوگا میں ان کا پیچھا نہیں چھوڑونگا ۔عمران خان

اسلام آباد(بیوروچیف) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو جمہوریت کی سمجھ نہیں ہے کس قانون کے تحت مجھے بھر میں نظر بند کیا گیا ہے ۔تفصیلات کےمطابق بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا ہے کہ نوازشریف نے اپنی بزدلی دکھا دی ہے مجھے کس قانون کے تحت گھر میں نظر بند کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ میں نے شیخ رشید کے جلسے میں جانا تھا لیکن مجھے پولیس نے جانے بھی نہیں دیا اور پورے راولپنڈی کو بند کر دیا ہے ۔لیگی حکومت نے عدالت فیصلے کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں ۔انہوں نے پولیس کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے تمہیں حکومت کے غلط فیصلے نہیں ماننے چاہیں ۔ عمران خان نے مزید کہاہے کہ یکم نومبر کو سپریم کورٹ جاوں گا اور میرے وکیل وہاں پر بحث کریں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک نواز شریف کا احتساب نہیں ہوگا میں ان کا پیچھا نہیں چھوڑونگا ۔ پنجاب پولیس اور اسلام آباد کی پولیس نے ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا ہم ان کو کبھی نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کوہاٹ میں جلسہ کیا وہاں تو پولیس نے ان کو تنگ نہیں کیا لیکن پھر ہمیں کیوں تنگ کیا جارہا ہے ۔انہوں نےکہا کہ 2 نومبر کو اگر تیس ہزار پولیس والے بھی ہمارے گھر کے باہر کھڑے ہونگے تو میں یہاں سے سونامی کی قیادت کرونگا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پولیس خود اپنی حکومت سے تنگ ہے

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...