شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / دیپالپور:پی ٹی کارکنوں کی گرفتاریاں ن لیگ کا اعترافِ جرم ہے ،ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ
loading...
دیپالپور:پی ٹی کارکنوں کی گرفتاریاں ن لیگ کا اعترافِ جرم ہے ،ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ

دیپالپور:پی ٹی کارکنوں کی گرفتاریاں ن لیگ کا اعترافِ جرم ہے ،ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ

دیپالپور(نامہ نگار)تشدد اور گرفتاریوں کے استعماری ہتھکنڈوں سے عوامی شعور کو دبایا نہیں جاسکتا ،پی ٹی کارکنوں کی گرفتاریاں ن لیگ کا اعترافِ جرم ہے ،ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انصاف لائرز فورم دیپالپور کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نامور سکالر اورسینئررہنماپی ٹی آئی ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں کی16 ایم پی او اور دفعہ 144کے تحت گرفتاریاں کھلی استعماریت ہے اور ایسے ہتھکنڈوں سے نہ تو پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ڈرایا جاسکتا ہے اور نہ ہی تحریک انصاف کی جانب سے شروع کی جانیوالی کرپشن کے خلاف مہم کو روکاجاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل جمہوریت کی بنیاد ہے جبکہ ایسے ظالمانہ اقدامات آمرانہ ذہنیت کی عکاسی کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو ڈرانے کیلئے گرفتاریاں شروع کرنے کے باوجودسیاسی کارکنوں کی جانب سے یہ احتجاجی مظاہرہ یہ ثابت کررہاہے کہ ہم اپنے پاکستان کو کرپشن سے آزاد کروانے کے مشن سے کسی صورت پیچھے ہٹنے والے نہیں اور اس کیلئے ہر قربانی دینے اور ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کو تیار ہیں اگر شریف برادران نے کرپشن نہیں کی تو انہیں خودکو احتساب کیلئے پیش کرنا چاہئے ورنہ حکومت کی جانب سے سیاسی کارکنوں کے خلاف ایسی کاروائیاں حکومتی بوکھلاہٹ اوران کی کرپشن کا اعتراف تصور کی جائینگی ان کا کہنا تھا کہ عوام اب بیدار ہوچکے ہیں انہیں نہ توجھوٹے لاروں اور نعروں سے بہلایا جاسکتا ہے اور نہ ہی پرتشدد کاروائیوں سے ڈرایا جاسکتا ہے اس موقع پر انصاف لائرز فورم کے صدر راؤمحمد احمد خاں ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری میاں کلیم اللہ ڈولہ ایڈووکیٹ،سردار نواز دھول ایڈووکیٹ،حاجی شاہد انصاری ایڈوکیٹ،آصف رسول موہل ایڈووکیٹ،مرتضیٰ چشتی ایڈدوکیٹ،مبشر شاہ ایڈووکیٹ اور ملک اسلم جھج ایڈووکیٹ سمیت دیگر عہدیداران وکارکنان وکلا اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی آخر میں حکومت کی جانب سے گرفتار ہونیوالوں کی استقامت اورکرپشن کے خلاف پی ٹی آئی کے مشن کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats