شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چونیاں:کشمیری حق خود ارادیت چاہتے ہیں، بھارت کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہاہے،افضل شاہین
loading...
چونیاں:کشمیری حق خود ارادیت چاہتے ہیں، بھارت کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہاہے،افضل شاہین

چونیاں:کشمیری حق خود ارادیت چاہتے ہیں، بھارت کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہاہے،افضل شاہین

چونیاں(نامہ نگار)کشمیری حق خود ارادیت چاہتے ہیں، بھارت کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہاہے،سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے، قراردادوں پر عمل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ساکھ کیلئے ایک بڑا دھچکہ اور عالمی طاقتوں کی منافقت کا پردہ چاک کرنے کیلئے کافی ہے۔ جنت نظیر وادی بھارتی فوج کی وجہ سے جہنم کا منظر پیش کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم محمد افضل شاہین نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ غاصب بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں ان خلاف ورزیوں کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہئے ۔سینکڑوں کشمیری پیلٹ گنوں سے زندگی بھر کیلئے اندھے ہو چکے ہیں۔ ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں اور سو سے زائد شہید ہو چکے ہیں۔پاک فوج ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔بھارت نے اگر جنگ کی غلطی کی تو پاک فوج اس کا نشہ اتار دے گی،مودی کا جنگی جنون بھارت کو دنیا کے نقشے سے مٹا دے گا۔دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔بھارت کاسرحدوں کی خلاف ورزی سے بازرہنے میں ہی فائدہ ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top