شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / سبی:عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیگی،کمشنر سبی
loading...
سبی:عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیگی،کمشنر سبی

سبی:عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیگی،کمشنر سبی

سبی(نمائندہ خصوصی) عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیگی بھینسوں کو مضر صحت انجکشن لگا کر دودھ حاصل کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا سرکاری فنڈز سے کیے گئے کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا عوامی مفاد میں ڈویژن اور ضلع کی سطح پر فنڈز مختص کرنا حکومت کا اچھا اقدام ہے ان خیالات کا اظہار کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر عباس چشتی، یار علی گشکوری، محمد طاہر عباس،ودیگر بھی موجود تھے کمشنر سبی ڈویژن محمد سعید جمالی نے کہا کہ مضر صحت اشیا اور پانی سے انسانی صحت پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں اس ضمن میں کسی کو بھی عوام کی صحت کیسا تھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی انہوں نے کہا کہ ہمیں عوامی مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے لہذا بھینسوں کو مضر صحت انجکشن لگا کر دودھ حاصل کرنے والوں کو آگاہ رہنا چاہیے کہ انکے اس اقدام کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا وہ بھینسوں کو مضر صحت انجکشن لگا نا فوری بند کردیں انہوں نے کہا کہ سبی شہر کی تاریخی حیثیت ہے اس میں بسنے والے پر امن اور مخلص شہری ہیں ہم نے اس شہر کو ماڈل سٹی بنانے کا تہیہ کررکھا ہے اس کی خوبصورتی تب ہی نمایاں ہوسکتی ہے جب اسکا سیوریج سسٹم بہتر ہوگا ہم نے سیوریج سسٹم کو بحال کرنا ہے اور عوام کو صاف ستھرا صحتمند پانی فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈویژن اور ضلع کی سطح پر فنڈز مختس کیے ہیں جو عوامی مفاد میں ایک احسن اقدام ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبہ کی بہتری اور عوام تک اسکے ثمرات پہنچانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے تعلیم اور صحت کا معاشرے کو صحت مند اور باشعور بنائے رکھنے میں اہم رول سپورٹس کے ایونٹ کو قومی سطح پر کرینگے اور اسپورٹس کمپلیکس کا قیام بھی عمل میں لایا جائیگا انہوں نے کہا کہ سبی میں مارکیٹ کمیٹی نہ ہونے کی وجہ سے قیمتوں کا کوئی تعین نہیں ہے من پسند قیمتوں پر چیزیں فروخت ہورہی ہیں جو کسی طرح بھی درست نہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو ڈیوٹی کا پابند بنانے اور عطائیت کے خاتمہ کیلئے اقدامات کیے جائیں گے اسکے لئے ضلعی ناظم صحت اور ڈرگز انسپکٹرز اپنا بھرپور کردار ادا کریں و ہ عطائی ڈاکٹروں جن کے پاس کوئی ڈپلومہ یا سرٹیفکیٹ اور میڈیکل پریکٹس کرنے کا کوئی ثبوت نہ ہو کے خلاف بھرپور کاروائی کریں انہیں انتظامیہ کی مکمل سپورٹ حاصل رہے گی انہوں نے چائے کی چینک 25روپے اور معیاری نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ عوام کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی کو قبول نہیں کیا جائیگا اس ضمن میں جلد ہی متعلقہ افسران بازار کا وزٹ کرکے عوامی مفاد میں اقدامات کرینگے انہوں نے تمام محکموں کے افسران کے نام ہدایت میں کہا کہ وہ اپنے اپنے شعبے کی بہتری کیلئے مفاد عامہ میں اپنی کارکردگی کو یقینی بنائیں ایجوکیشن کی اسکیمات جو صرف اور صرف افتتاح کی حد تک ہیں قابل افسوس بات ہے ہم سرکار کا پیسہ ضائع نہیں ہونے دینگے سرکار کے فنڈز سے کیا گیا کام زمین پر بھی نظر آنا چاہیے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا تمام محکموں کے کاموں پر زمین کو زمین پر نظر آنا چاہیے اور ہر لحاظ سے معیاری بھی معیار اور میرٹ پر ہم آنکھیں بند نہیں رکھیں گے انہوں نے صحافیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ معاشرے کی آنکھ ہیں انکی اہمیت کو نظر انداز قطعا نہیں کیا جاسکتا اس بار سبی میلے میں انہیں انکے فرائض کے حوالے سے جائز مقام اور سہولیات فراہم کی جائیں گی کہ سبی کے سالانہ میلے کی کامیابی ان صحافیوں کی وجہ سے ہوتی ہے جو میلے کی اہمیت اور تقریبات کو میڈیا کے ذریعے دنیا تک پہنچاتے ہیں انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے قائم لونی روڈ پر واقع ریڈیو پاکستان کو جلد فنکشنل کرانے کی بھرپور کوشش کی جائیگی

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top