شہ سرخیاں
Home / پاکستان / حکومت کچھ بھی کرلے ہمارے سونامی کو نہیں روک سکتی،عمران خان

حکومت کچھ بھی کرلے ہمارے سونامی کو نہیں روک سکتی،عمران خان

بنی گالا(نمائندہ خصوصی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 2 نومبر کو کرپٹ مافیا کے خلاف جنگ ہم ہی جتیں گے۔ اپنی رہائش گاہ کے باہر 2 نومبر کے دھرنے کے لیے ٹہرے ہوئے کارکنوں سے ملاقات اور گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ دھرنے کے لیے اپنے آپ کو تیار رکھو۔عمران خان نے کارکنوں کی خیریت بھی دریافت کی جس پر کارکنوں نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ہم آخری دم تک آپ کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وقتی مشکلات ہمیں کمزور نہیں کر سکتیں۔حکومت کچھ بھی کرلے ہمارے سونامی کو نہیں روک سکتی۔انہوں نے کارکنوں کو مزید ہدایت کی 2نومبر سے قبل گرفتار نہ ہو جانا۔

x

Check Also

قصور: دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو لوٹ لیا

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے میاں ...

Connect!