شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ایشیئن چیمپئنز ٹرافی : پاکستان نے ملائشیا کو سیمی فائنل میں 2-3 گول سے ہرادیا

ایشیئن چیمپئنز ٹرافی : پاکستان نے ملائشیا کو سیمی فائنل میں 2-3 گول سے ہرادیا

کوانٹن(نمائندہ سپورٹس)پاکستان ایشین چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا۔ سیمی فائنل میں میزبان ملائشیا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ فائنل میں گرین شرٹس  کا مقابلہ کل بھارت سے ہو  گا۔تفصیلات کےمطابق چوتھی ایشین چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل ملائشیا کےشہر کوانٹن میں کھیلا گیا جس میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور  ملائشیا مد مقابل تھے۔  دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔مقررہ وقت کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پینلٹی شوٹ آؤٹ کرایا گیا جس میں پاکستان نے  ملائشیا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہو گا جس نے پہلے سیمی فائنل میں کوریا کو شکست دی تھی۔ بھارت اور کوریا کے میچ کا فیصلہ بھی پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا تھا

x

Check Also

ڈانس پارٹی پرچھاپہ،اسٹیج اداکارہ سمیت7رقاصائیں گرفتار

خانیوال (مانیٹرنگ سیل) خانیوال میں پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈانس ...

Connect!