شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ڈاکٹر خالد محمد العطیہ وزیر دفاع قطر کی زیر قیادت وفد کا پاکستان آرڈننس فیکٹریز کا دورہ
loading...
ڈاکٹر خالد محمد العطیہ وزیر دفاع قطر کی زیر قیادت وفد کا پاکستان آرڈننس فیکٹریز کا دورہ

ڈاکٹر خالد محمد العطیہ وزیر دفاع قطر کی زیر قیادت وفد کا پاکستان آرڈننس فیکٹریز کا دورہ

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی سے ) ڈاکٹر خالد محمد العطیہ وزیر دفاع قطر کی زیر قیادت ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان آرڈننس فیکٹریز کا دورہ کیا۔قطر کے سفیر بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ پی او ایف آمد پر لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، ہلال امتیاز (ملٹری ) چےئرمین پی او ایف بورڈ نے وفد کا استقبال کیا اورپی اوایف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر پی او ایف بورڈ ممبران اور سینئر سول و ملٹری افسران سے متعارف کرایا۔ چےئر مین پی او ایف بورڈ نے اپنے استقبالیہ کلمات میں وفد کو بتایا کہ پی او ایف کا بنیادی مینڈیٹ پاکستان کی مسلح افواج کو اسلحہ و گولہ بارود کی فراہمی ہے اور پی او ایف اپنی مسلح افواج کی اسلحہ و گولہ بارود کی سو فیصد ضروریات پوری کرنے کے بعد اپنی فاضل پیداواری صلاحیت دنیا کے 40 سے زائد ممالک کو برآمد بھی کر رہاہے۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ نے مزید کہا کہ پاکستان آرڈننس فیکٹریز قطر کوہر قسم کے روایتی اسلحہ و گولہ بارود فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔سید نسیم رضاایگزیکٹیو ڈائریکٹر واہ نوبل گروپ آف کمپنیز نے اپنی تفصیلی بریفنگ میں وفد کو بتایا کہ پی اوایف چودہ فیکٹریوں پر مشتمل ایک بڑا صنعتی کمپلیکس ہے جس میں گیارہ ذیلی ادارے اور چھبیس ہزار سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں۔پی او ایف ہر قسم کے روایتی اسلحہ و گولہ بارود تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وفد کو پروڈکٹ ڈسپلے لاؤنج کا بھی دورہ کرایا گیا۔ دورے کے اختتام پر مہمانوں کی کتاب میں پی او ایف کے بارے میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے وزیر دفاع قطر نے لکھا ’’مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ پی او ایف دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے بہت کچھ کر سکتی ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top