شہ سرخیاں
Home / پاکستان / حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، دفتر خارجہ
loading...
حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، دفتر خارجہ

حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد(بیوروچیف)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس شہر ہے اور اس پر حملے کے لیے میزائل کی تنصیب پر شدید تشویش ہے۔دفتر خارجہ سے جاری کردہ اعلامیے میں  کہا گیا ہے کہ حوثی جنگجوؤں کا مکہ مکرمہ پر حملے کی غرض سے میزائل نصب کرنا قابلِ مذمت ہے۔ پاکستان نے میزائل کی تنصیب پر شدید تشیویش کا اظہار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مکہ مکرمہ مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس شہر ہے اور اس کے دفاع کے لیے تمام مسلمان تیار ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور حرمین الشریفین کی حفاظت کے لیے پاکستان ہمیشہ ساتھ کھڑا ہے اور اس کے خلاف ہونے والی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔واضح رہے حوثی باغیوں کی جانب سے 27 اکتوبر کو ایک یمن کے صوبے سادا سے مکہ المکرمہ کی طرف میزائل فائر کیا تھا تاہم  سعودی حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نشانے سے 65 کلومیٹر دور بغیر کسی نقصان کے مار گرایا تھا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats