شہ سرخیاں
Home / پاکستان / ہمیں گدھے کی نہیں بکرے کی قربانی چاہیے: عمران خان
loading...
ہمیں گدھے کی نہیں بکرے کی قربانی چاہیے: عمران خان

ہمیں گدھے کی نہیں بکرے کی قربانی چاہیے: عمران خان

اسلام آباد(بیوروچیف)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ یہ میرا نہیں عدلیہ کا ٹرائل ہو رہا ہے۔میں نے آزاد عدلیہ کے لیے 8 دن جیل کاٹی ہےانہوں نے کارکنوں کو 2 نومبر کی بجائے کل ہی بنی گالہ پہنچنے کی ہدیات کی ۔ بنی گالہ کے باہر کارکنوں اورمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے عمران خان نے کہا کہ دفاع پاکستان نے دفعہ 144 کے نافذ ہونے کے باوجود جلسہ کیا انہوں کیوں نہیں روکا گیا؟ نواز شریف بھی جلسے کرتے پھر رہے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔ہم گدھے کی نہیں اصلی بکرے کی قربانی چاہتے ہیں۔ سیالکوٹ کا رنگ باز دم دبا کر دبئی بھاگ گیا۔ نواز شریف جلسے کررہے ہیں ان کے لیے الگ ہمارے لیے الگ قانون ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کل میں نہیں میرے وکلا عدالت جائیں گے۔ عدلیہ تماشا دیکھ رہی ہے میں عدلیہ کو کہتا ہوں کہ یہ آپ کا ٹرائل ہے۔کنٹینرلگا کر لوگوں کو پکڑنا توہین عدالت ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top