شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / دیپالپور:ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی غریبوں کو مفت علاج فراہم کررہی ہے،حافظ ناصر رضا
loading...
دیپالپور:ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی غریبوں کو مفت علاج فراہم کررہی ہے،حافظ ناصر رضا

دیپالپور:ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی غریبوں کو مفت علاج فراہم کررہی ہے،حافظ ناصر رضا

دیپالپور(قاسم علی سے) ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی غریبوں کو مفت علاج فراہم کررہی ہے،رواں برس دیپالپورکا فنڈ آٹھ سے بڑھا کر تیرہ لاکھ کردیا گیا ہے،حافظ ناصررضا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نمائندہ ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی ضلع اوکاڑہ و سٹی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن حافظ ناصر رضاملک نے اتحاد پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی غریب عوام کو مفت علاج معالجے کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اس مقصد کیلئے ڈسٹرکٹ عشرزکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین سید زاہد شاہ گیلانی کی خصوصی کاوش سے سالانہ فنڈ آٹھ لاکھ سے بڑھا کر تیرہ لاکھ روپے کردیا گیا ہے جس میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سے مفت علاج معالجے کا طریقہ کار بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ہسپتال میں آپریشن یا عمومی چیک اپ کے ذریعے مفت ادویات حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں ہماری طرف سے ایک استحقاق فارم مہیا کیا جاتا ہے جو انہیں اپنے مقامی چیئرمین سے تصدیق کرواکر ہمیں جمع کروانا ہوگا اس کے بعد انہیں مفت علاج کی سہولت میسر آجائے گی مزید برآں انہوں نے موجودہ ایم ایس ٹی ایچ کیو دیپالپور ڈاکٹر صغیراحمد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور فرض شناسی کے باعث ٹی ایچ کیو کی حالت پہلے سے بہت بہتر ہوگئی ہے اور عوام کو صحت کی تمام تر سہولیات بہم مل رہی ہیں۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top