شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / کشمیری رہنما یاسین ملک 4ماہ قید کے بعد رہا

کشمیری رہنما یاسین ملک 4ماہ قید کے بعد رہا

سری نگر(ڈیسک نیوز): ،کشمیری حریت رہنمایاسین ملک کو تقریباً چار ماہ کی قید کے بعد سری نگر کی سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے یاسین ملک کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سینٹرل جیل میں قید حریت رہنما کو گزشتہ شام رہا کیا گیا جس کے بعد وہ اپنے گھر بھی پہنچ گئے ہیں۔خیال رہے کہ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو آٹھ جولائی کو حزب المجاہدین کے نوجوان کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔حریت رہنما کو برہان وانی کی شہادت کے بعد غیر قانونی طور پر قید میں رکھا گیا جہاں ان کی صحت بگڑتی گئی۔ گذشتہ دنوں انہیں مبینہ طور پر طبی امداد نہ فراہم کرنے پر سری نگر میں بھارتی حکومت کے خلاف مظاہرے بھی ہوئے تھے۔

x

Check Also

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...

نواز شریف اورچو دھری نثارکے درمیان پنجاب ہاؤس میں اہم ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف)ملکی سیاست میں ہلچل ،لندن سے واپسی پر سابق وزیر ...