شہ سرخیاں
Home / پاکستان / چند خاندانوں نےسیاست اورجمہوریت کویرغمال بنا لیا ہے، سراج الحق
loading...
چند خاندانوں نےسیاست اورجمہوریت کویرغمال بنا لیا ہے، سراج الحق

چند خاندانوں نےسیاست اورجمہوریت کویرغمال بنا لیا ہے، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ  چند خاندانوں نےسیاست اورجمہوریت کویرغمال بنا لیا ہے، یہ لوٹتے ادھرہیں اوررکھتے باہرہیں جبکہ وزیروں،مشیروں نےاثاثےکم ظاہرکئے ترس آتا ہےکہ وہ زکوۃ کے مستحق ہیں۔لاہورمیں جماعت اسلامی نے کرپشن مٹاؤ پاکستان بچاؤ مارچ کیا جو وحدت روڈ ملتان چورنگی سے شروع ہوکر بھیکے وال موڑ پرآکر ختم ہوا،مارچ میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان تنزلی کی طرف گامزن ہے۔ملک میں جہالت اورغربت کا دوردورہ ہے، کرپٹ قیادت کی وجہ سے پاکستان دولخت ہوا،نوجوانوں میں آج بھی آگے بڑھنے کا جذبہ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے مسلم لیگ اورپیپلز پارٹی کو بارباراقتدارسےنوازا ،انہوں نے عوام کو کیا دیا ہے؟کرپٹ سسٹم کی وجہ سے بازار میں صیحح دوائی نہیں ملتی،کراچی میں انسانی خون بہہ رہا ہے،نوجوان ڈگریاں لےکر بھی بےروزگارہیں،کرپٹ قیادت کی وجہ سےپاکستان مقروض ہے۔سراج الحق نےکہا کہ محب وطن بلوچو ں کا خون بہہ رہا ہے،ان کوسینے سے لگانے کی ضرور ت ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top