شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / لاہور: عدلیہ آزادمگرقوم بدستور قیدمیں ہے۔محمدناصراقبال خان
loading...
لاہور: عدلیہ آزادمگرقوم بدستور قیدمیں ہے۔محمدناصراقبال خان

لاہور: عدلیہ آزادمگرقوم بدستور قیدمیں ہے۔محمدناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ، چیف آرگنائزر میاں محمدسعیدکھوکھر ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور ندیم اشرف،سلمان پرویز ،میاں زاہد لطیف ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نسیم الحق زاہدی،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدرکراچی یونس میمن ،صدرپنجاب محمدیونس ملک،،صدرچنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی ،صدرٹیکسلا سردارمنیراختر اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ عدلیہ آزادمگرقوم بدستور قیدمیں ہے۔ملک بچانے کیلئے افراداوراداروں کواپنااپناکرداراداکرناہوگا۔آج بھی شہریوں کیلئے انصاف اورسچائی تک رسائی دشوارترین کام ہے۔عوام اوراداروں کے درمیان تصاد م اوربداعتمادی کاماحول ریاست کیلئے زہرقاتل ہے۔افواج پاکستان پرحملے کومادروطن کیخلاف جارحیت تصور کیاجائے گا۔متنازعہ نیوزفیڈمیں ملوث کردارسخت ترین سزاکے مستحق ہیں۔قومی رازفاش کرنا بھی غداری کے زمرے میں آتا ہے۔وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان اورمیاں محمدسعیدکھوکھر نے مزید کہا کہ احتساب کے بغیر انتخاب سے کرپشن کوفروغ ملتا ہے۔ انتخاب کواحتساب جبکہ ووٹرزکومحتسب قرارنہیں دیاجاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پرباری باری ملک وقوم کی عزت اورقسمت سے کھیلنے والے احتساب کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔بے رحم احتساب کیلئے ایک آزاد،خودمختار،بااختیاراورطاقتورادارہ بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کے اہلکارحکومت نہیں ریاست کے ساتھ وفاداری کاحلف اٹھاتے ہیں۔ ان کیلئے کسی حکمران کاارمان یافرمان نہیں بلکہ آئین سپریم ہوناچاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اگرامورمملکت کی بجاآوری کیلئے آئین کو محورومرکزماناجائے توپھریقیناسکیورٹی فورسزکی آزادی اورخودمختاری پرکوئی آنچ آئے گی اور نہ کوئی حکمران انہیں اپنے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرے گا۔اگرپولیس خودمختارہوتی توسانحہ ماڈل ٹاؤن رونمانہ ہوتا ،حکمران اپنے سیاسی گناہوں کابوجھ اداروں اوراہلکاروں پرڈالنابند کرکے احتساب کاسامناکریں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کیخلاف سرگرم سیاسی کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن جمہوریت پرڈرون حملے کے مترادف ہے جبکہ خواتین سمیت سیاسی کارکنان پربہیمانہ تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats