شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ضلع قصور کے نئے امیر پروفیسر راؤ اختر علی نے حلف اُٹھا کر کام شروع کر دیا
loading...
ضلع قصور کے نئے امیر پروفیسر راؤ اختر علی نے حلف اُٹھا کر کام شروع کر دیا

ضلع قصور کے نئے امیر پروفیسر راؤ اختر علی نے حلف اُٹھا کر کام شروع کر دیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)جماعت اسلامی ۔ضلع قصور کے نئے امیر نے حلف اُٹھا کر کام شروع کر دیا ۔کارکنوں کے درمیان باہمی ربط و ضبط بنانے کے لئے اور جماعت اسلامی کو متحرک کرنے کے لئے اپنی ساری توانائیاں وقف کر دونگا ۔ارکان سے خطاب ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع قصور کے استصواب کے بعد امیر صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد نے پروفیسر راؤ اختر علی کو آئندہ دو سال کے لئے ضلع قصور کا امیر مقرر کر دیا ۔گذشتہ روز انہوں نے ارکان کے اجتماع میں حلف اُٹھا کر کام شروع کر دیا ۔پہلے خطاب میں انہوں نے سابق امیر ضلع عثمان غنی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ارکان کے درمیان باہمی ربط و ضبط مضبوط کرنے اور جماعت اسلامی کو متحرک کرنے کے لئے اپنی ساری توانائیاں وقف کر دیں گے اس موقع پر سابق امیر ضلع میاں مختار احمد ،سابق امیر ضلع ڈاکٹر اختر حسین عزمی اور سابق امیر ضلع عثمان غنی نے نئے امیر ضلع کا خیر مقدم کرتے ہوئے انکے لئے استقامت کی دعا کی ۔میڈیا سیکرٹری حاجی محمد رمضان اور جنرل سیکرٹری سردار نور احمد ڈوگر سمیت دیگر ضلعی ارکان نے نئے امیر ضلع کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ انکی قیادت میں ضلع قصور میں جماعت اسلامی دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top