شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج
loading...
پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج

پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پولیس نے پی ٹی آئی کے صوبائی وزیرعلی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے میں ناجائز اسلحہ اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی شامل ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس کو دیکھ کر علی امین گنڈا پور فرار ہوگئے۔ خیال رہے کہ کل علی امین گنڈاپور ساتھیوں کے ہمراہ تحریک انصاف کے دھرنے میں شامل ہونے کیلئے اسلام آباد پہنچے تھے مگر انہیں پولیس نے روک لیا اور ان کی گاڑی کی تلاشی لی اور اسلحہ ملنے کا دعویٰ کیا۔دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں صوبائی وزیر علی امین کی گاڑی سے برآمد ہونے والا اسلحہ سرکاری ہے اور گرفتار افراد خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکار ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان مشتاق غنی کا کہنا ہے وزارت داخلہ نے کس قانون کے تحت خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے۔وزارت داخلہ کو نادرا سے کنفرم کرنے کی ضرورت نہیں، ہم نے کنفرم کر دیا ہے خیبرپختونخوا کے وزیر علی امین کی گاڑی سے برآمد ہونے والا اسلحہ سرکاری ہے اور گرفتار افراد خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار ہیں۔ ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نے گرفتار پولیس اہلکاروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats