شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بھائی پھیرو:تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کے لئے رات بھر گھروں پر چھاپے
loading...
بھائی پھیرو:تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کے لئے رات بھر گھروں پر چھاپے

بھائی پھیرو:تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کے لئے رات بھر گھروں پر چھاپے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کے لئے رات بھر پولیس چادر اور چار دیواری کا تقدس مجروع کر کے گھروں پر چھاپے، ،متعدد گرفتار ،پولیس کا گرفتاری کی خبروں سے انکار ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز علاقے بھر میں مقامی پولیس تحریک انصاف کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارتی رہی اور تحریک انصاف کے راہنماؤں کو گرفتار کرنے کے لئے گھروں میں گھس کر اہل خانہ کو ہراساں کرتی رہی بعض جگہ پر پولیس نے ایک ہی دن میں تین تین چار چار دفعہ مسلسل چھاپے مارنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ۔غیر مصدقہ خبروں کے مطابق پولیس نے علاقے بھر سے سات افرادکو گرفتار کیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق انہوں نے کوئی بھی شخص گرفتار نہیں کیا اور پولیس کسی گرفتاری یا گھروں میں گھس کر ہراساں کرنے کی خبروں کی تردید کر رہی ہے مزید براں بڑی سڑکوں پر جگہ جگہ ناکے لگا کر پولیس آنے جانے والے مسافروں کی تلاشی لے رہی ہے اور ہر مسافر کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے اس سے تحریک انصاف کا کارکن ہونے یا نہ ہونے کے بارے پوچھ رہی ہے ۔عوامی سماجی حلقوں نے مقامی پولیس کے بلاوجہ گھروں میں داخل ہو کر ہراساں کرنے اور سڑکوں پر مسافروں کو ذلیل و خوار کرنے کی شدید مذمت کی ہےْ

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top