شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / شارجہ ٹیسٹ ، پاکستان پہلی اننگز میں 281 رنز پر آؤٹ
loading...
شارجہ ٹیسٹ ، پاکستان پہلی اننگز میں 281 رنز پر آؤٹ

شارجہ ٹیسٹ ، پاکستان پہلی اننگز میں 281 رنز پر آؤٹ

شارجہ (نمائندہ سپورٹس) شارجہ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 281 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم 74 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ یونس خان 51 ، مصباح الحق 53 ، سرفراز احمد 51 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ محمد عامر نے 20 اور یاسر شاہ نے 12 رنز سکور کئے ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے بشو نے 4 ، گیبریل 3 ، جوزف 2 اور چیز نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بھی پہلی اننگز میں چار وکٹیں گنوا دی ہیں ۔وہاب ریاض کی گیند پر جانسن ایک رن سکور کر کے آئوٹ ہوگئے ۔ براوو نے 11 اور سیموئل کوئی رنز سکور نہ ، ،کرسکے ۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ ، وہاب ریاض ،محمد عامر اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، پاکستانی ٹیم اس سیریز میں پہلےہی دو صفر سے کامیابی اپنے نام کر چکی ہے اور اگر یہ تیسرا میچ بھی پاکستان جیتنے میں کامیاب ہوا تو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے خواب بھی پورا ہوجائے گا

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top