شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تیسراٹیسٹ،ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 244 رنزبنالیئے
loading...
تیسراٹیسٹ،ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 244 رنزبنالیئے

تیسراٹیسٹ،ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 244 رنزبنالیئے

شارجہ(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سوچوالیس رنزبنالیئے، جبکہ پاکستان کی لیڈ ختم کرنے کیلئے کیریبیئنزکومزید سینتیس رنز درکار ہیں۔شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے نامکمل اننگ دو سوپچپن رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی، جبکہ آخری دو وکٹیں چھبیس رنز کااضافہ ہی کرسکیں۔ محمد عامر بیس اور یاسرشاہ بارہ رنزبناکر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان اپنی پہلی اننگ میں دوسو اکیاسی رنز ہی بناسکی۔ ویسٹ انڈیز کے دیوندر بشو نے چار، شینن گبریل نے تین اور الزاری جوزف نے دوکھلاڑی آؤٹ کئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کھیل کے آغاز میں ہی تین کھلاڑی اڑتیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ لیون جونسن ایک، مارلن سموئلزصفر اور ڈیرن براوو گیارہ رنزبناسکے۔ بلیک ووڈ نے تئیس رنز بنائے، جبکہ اوپنربراتھ ویٹ نے رسٹن چیزکے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں تراسی رنز کااضافہ کیا۔دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر دوسوچوالیس رنز بنائے، جبکہ براتھ ویٹ پچیانوے اورکپتان جیسن ہولڈر چھ رنزبناکروکٹ پرموجود ہیں۔ پاکستان کے محمد عامر اور وہاب ریاض نے دو، دوکھلاڑی آؤٹ کئے۔ ویسٹ انڈیز کو پاکستان کی لیڈ ختم کرنے کیلئے چار وکٹوں کی موجودگی میں مزید سینتیس رنز درکار ہیں۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats