شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان
loading...
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

لاہور(نمائندہ سپورٹس)قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے مصباح الحق کی قیادت میں 16 رکنی قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔ ذوالفقار بابر کو اسکوڈ سے ڈارپ، جبکہ شرجیل خان کو بطور اوپنر ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے لئے 16 رکنی قومی اسکواڈ میں محمد حفیظ ایک بار پھر جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ٹیم میں شامل ذوالفقار بابر کو حتمی اسکوڈ سے ڈارپ کردیا گیا۔ اس کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور اوپنر شرجیل خان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔حکام کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے لئے اظہر علی، سمیع اسلم، یونس خان، اسد شفیق، بابر اعظم، سرفراز احمد، یاسر شاہ، محمد نواز، محمد عامر، وہاب ریاض، راحت علی، سہیل خان اور عمران خان قومی اسکواڈ میں شامل ہیں۔دورہ نیوزی لینڈ کے دوران پاکستانی ٹیم کیویز کے ساتھ دو میچوں پر منحصر ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا میچ17 سے 21 نومبر تک کرائسٹ چرچ جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 نومبر تک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top