شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / وزیراعظم کو کرسی سے اتار کر دم لینگے، شیخ رشید
loading...
وزیراعظم کو کرسی سے اتار کر دم لینگے، شیخ رشید

وزیراعظم کو کرسی سے اتار کر دم لینگے، شیخ رشید

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے خود کو اسٹنگر میزائل کہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی صورت وزیراعظم نوازشریف کا پیچھا نہیں چھوڑیں گےحکمرانوں کو کرسی سے اتارکر ہی دم لینگے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب کے حکمران طاقت کا غیرقانونی استعمال کرتے ہوئے فرعونیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی پرویز خٹک کے پر امن احتجاج اور خواتین پر تشدد کر کے فرعونیت کا مظاہرہ کیا گیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم جنگ کی حالت میں عمران خان سے گلے شکوے نہیں کرتےعمران خان کی حد تک ان کے ساتھ ہوں جس طرح اٹھائیس اکتوبر کو کمیٹی چوک میں نکلا اس طرح دو نومبر کو بھی نکلوں گاشیخ رشید کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں سپریم کورٹ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہیں۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top