شہ سرخیاں
Home / پاکستان / وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو پریڈ گراونڈ میں جلسے کی اجازت دیدی
loading...
وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو پریڈ گراونڈ میں جلسے کی اجازت دیدی

وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو پریڈ گراونڈ میں جلسے کی اجازت دیدی

اسلام آباد(بیوروچیف)وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کی ہے۔  وزیراعظم نے تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں کل جلسہ کرنے کی اجازت دے  دی  اور اس حوالے سے تمام سکیورٹی کے انتطامات کرنے اور راستوں سے رکاوٹیں بھی ہٹانے کا حکم دیا ہے۔تفصیلا ت کےمطابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی اور کپتان کے دھرنے کے حوالے  سے  کئے گئے اعلان کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دی اور وفاقی وزیرداخلہ کو سکیورٹی کے انتظامات کرنے کی بھی ہدایات دیں جس کے بعد سکیورٹی ایجنسیاں متحرک ہو گئیں ۔  وزیراعظم کی طرف سے جلسے کی اجازت دیئے جانے کے فوری بعد اسلام آباد انتظامیہ بھی متحرک ہو گئی دھرنے کے شرکا کو روکنے کے لئے شہر بھر میں رکھی گئی رکاوٹوں کو ہٹانے کا کام فوری شروع کر دیا گیا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top