شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / شیخوپورہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک‘ 5 فرار
loading...
شیخوپورہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک‘ 5 فرار

شیخوپورہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک‘ 5 فرار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں تخریب کاری کامنصوبہ ناکام۔ سی ٹی ڈی کی کارروائی میں نو دہشت گردہلاک‘ اسلحہ اور بارودی مواد برآمد۔ ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے تھا۔ دہشت گردوں کے پانچ ساتھی فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے شیخوپورہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے نو دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا۔ سی ٹی ڈی کو شیخوپورہ میں تیرہ سے چودہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر خیرو کی ملیاں کے علاقے میں کارروائی کی گئی۔کالعدم تنظیم القاعدہ کے دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں نو امن دشمن مارے گئے جبکہ پانچ دہشت گرد فرار ہو گئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پولیس افسروں اور حساس اداروں کے دفاتر کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ بروقت کارروائی سے وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکی۔سی ٹی ڈی نے ملزموں سے چھ کلو دھماکہ خیز مواد، چار کلاشنکوف‘ پانچ پستول‘ سیکڑوں گولیاں اور پانچ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ہیں۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اور ان کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top