شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پاکستان تحریک انصاف آج یوم تشکر منا رہی ہے

پاکستان تحریک انصاف آج یوم تشکر منا رہی ہے

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد لاک ڈاؤن کی کال واپس لینے کے بعد آج یوم تشکر منا رہی ہے۔عدالت کے بتائے ہوئے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری، عمران خان نے جلسہ گاہ کا دورہ بھی کیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج منعقد ہونے والے جلسے کے لیے اسلام آباد کی انتظامیہ نے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔اسلام آباد لاک ڈاؤن کی کال کے باعث پنجاب میں بند کی جانے والی تمام سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔اس سے قبل گزشتہ روز پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کی کارروائی کے بعد عمران خان نے دھرنے کی کال واپس لے کر جلسے کا اعلان کیا تھا۔

x

Check Also

آرمی چیف کو معیشت پر بیان دینے کا حق حاصل ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ...

%d bloggers like this: