شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بھائی پھیرو:تحریک انصاف کے گرفتار شدہ درجنوں کارکن رہا
loading...
بھائی پھیرو:تحریک انصاف کے گرفتار شدہ درجنوں کارکن رہا

بھائی پھیرو:تحریک انصاف کے گرفتار شدہ درجنوں کارکن رہا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔تحریک انصاف کے گرفتار شدہ درجنوں کارکنوں کو تھانے سے رہا کر دیا گیا ۔قصور جیل جانے والے رہا نہ ہو سکے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں تحریک انصا ف کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ۔اور انہیں لا کر مقامی تھانے رکھا گیا ۔کچھ کارکنوں کو مقدمات درج کر کے قصور جیل بھیج دیا گیا ۔جبکہ زیادہ تر کارکنوں کو تھانوں میں ہی رکھا گیا ۔گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کیطرف سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو رہا کرنے کے اعلان کے بعدتھانوں میں موجود درجنوں کارکنوں کو رہا کر دیا گیا جبکہ قصور جیل جانے والے کارکن ابھی تک رہا نہیں ہو سکے ۔تحریک انصاف کے یوتھ ونگ کے ضلع قصور کے نائب صدر رانا نعیم انور رانا طارق اور جہانگیر شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ قصور جیل میں بند جیلوں کو فلفور رہا کیا جائے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top