شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بھائی پھیرو:خانہ کعبہ پر میزائل حملہ کی دھمکیوں کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی طرف سے شدید مذمت
loading...
بھائی پھیرو:خانہ کعبہ پر میزائل حملہ کی دھمکیوں کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی طرف سے شدید مذمت

بھائی پھیرو:خانہ کعبہ پر میزائل حملہ کی دھمکیوں کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی طرف سے شدید مذمت

بھائی پھیرو(نامہ نگار)خانہ کعبہ پر میزائل حملہ کی دھمکیوں کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی طرف سے شدید مذمت ۔مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کریں گے ۔جماعت اسلامی کے امیر کا بیان ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں حوثی باغیوں کی طرف سے خانہ کعبہ پر میزائل پھینکنے کی ناکام کوشش پر جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر راؤ اختر علی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے خلاف تمام مسلمان متحد ہو کر حفاظت کریں گے اور مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے جماعت اسلامی سمیت تمام مسلمان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کریں گے ۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top