شہ سرخیاں
Home / پاکستان / عمران خان یوم تشکر منانے کی بجائے قوم سے معافی مانگے، جمشید دستی
loading...
عمران خان یوم تشکر منانے کی بجائے قوم سے معافی مانگے، جمشید دستی

عمران خان یوم تشکر منانے کی بجائے قوم سے معافی مانگے، جمشید دستی

لاہور(نمائندہ خصوصی)رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے تمام سیاست دانوں اور بیوروکریٹس کے دماغی معائنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو یوم تشکر منانے کی بجائے قوم سے معافی مانگنی چاہیئے۔لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ ملک میں ڈرامے بازی کی سیاست چل رہی ہے وزیر اعظم نوازشریف کےخلاف نہ پہلےکچھ ہوا نہ اب ہوگا پارلیمنٹ میں بیٹھےچوراورمافیا قوم کو لوٹ رہے ہیں تمام سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کے دماغی معائنے کرانے چاہیئں۔رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملک میں موروثی سیاست قائم ہےاورقائم رہے گی پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر جمشید دستی کا کہنا تھا کہ کیس عدالت عظمیٰ میں جانے کے باوجود نواز شریف کی تلاشی کے کوئی آثار نہیں

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top