شہ سرخیاں
Home / پاکستان / لوگ لاٹھیاں کھاتے رہے ،لیڈر کمرے سے باہر نہیں نکلا:خوشید شاہ کی عمران پر تنقید
loading...
لوگ لاٹھیاں کھاتے رہے ،لیڈر کمرے سے باہر نہیں نکلا:خوشید شاہ کی عمران پر تنقید

لوگ لاٹھیاں کھاتے رہے ،لیڈر کمرے سے باہر نہیں نکلا:خوشید شاہ کی عمران پر تنقید

اسلام آباد (بیوروچیف)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خوشید شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ناکامی پاکستان کے سیاسی ورکرکی ناکامی ہے۔ انہوں نے  عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خوشید شاہ نے کہا کہ  لوگ لاٹھیاں کھا رہے تھے لیڈر کمرے سےباہرنہیں نکلا۔ عمران  خان نے پش اپس  یہ بتانے کے لئے لگائے کہ وہ  بھاگنے کے لئے تیار ہیں۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ۔ عمران خان نے خود کوقوم کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے کارکن  بھی دھرنوں سےتھک گئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ لوگ لاٹھیاں کھارہےتھے۔ لیڈر کمرے سےباہرنہیں نکلا۔ لیڈر وہ ہوتا ہے جو خود آگے اور ورکر پیچھے ہوں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ہرایکشن نوازشریف کومضبوط کرنے کے لیے ہوتا ہے جبکہ حکومت تب بحران سے باہرنکلے گی جب ہمارے چارمطالبات مانے گی ایک بارپھربال نوازشریف کے کورٹ میں ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top