شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / شارجہ ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 39 رنز درکار
loading...
شارجہ ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 39 رنز درکار

شارجہ ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 39 رنز درکار

شارجہ(نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل کم روشنی کی وجہ سے ختم ہوگیا۔ ایک سوترپن رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے پانچ وکٹیں کھوکرایک سوچودہ رنز بنالئے، جبکہ فتح کیلئے کیریبیئنزکومزید انتالیس رنزدرکارہیں۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے شارجہ ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں محض 208 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف ملا۔ ہدف کے تعاقب میں کیریبین سائیڈ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور 67 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ لیون جونسن 12، ڈیرن براوو 3، مارلن سموئلز 10، جرمین بلیک ووڈ 4 اور روسٹن چیز 2 رنز بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 اور وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کئیں۔ویسٹ انڈین ٹیم نے چوتھے دن کھیل ختم ہونے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنالئے، پانچویں اور آخری دن جیت کیلئے کیریبین سائیڈ کو مزید 39 رنز کی ضرورت ہے، جبکہ پاکستان کو فتح کیلئے 5 وکٹوں کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے، جبکہ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں گرین شرٹس نے 0-3 سے وائٹ واش کیا تھا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top