شہ سرخیاں
Home / پاکستان / لاہور میں بدترین فضائی آلودگی، طبی ماہرین نے خبردار کر دیا

لاہور میں بدترین فضائی آلودگی، طبی ماہرین نے خبردار کر دیا

لاہور(پاک نیوز)لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں شدید فضائی آلودگی چھائی ہوئی ہے۔ اس صورتحال سے شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فضا پر چھائی اس آلودگی سے جہاں حد نظر بری طرح متاثر ہوئی ہے تو وہیں شہریوں کو سانس کی بیماریوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اگلے پانچ روز تک موسم میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دوسری جانب طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شہری باہر نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنا منہ ڈھانپ کر رکھیں، کیونکہ شہر پر چھائی اس فضائی آلودگی سے عوام کو نہ صرف سانس اور آنکھوں کی تکالیف ہو سکتی ہیں بلکہ نفسیاتی طور پر بھی اس کے برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ فضائی آلودگی سے موٹروے پر حد نظر کم ہو کر صرف 20 سے 25 میٹرز رہ گیا ہے جبکہ شہری باسیوں کو بھی اس قسم کی صورتحال کا سامنا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دھند اور فضائی آلودگی مل کر ماحول کو خراب بنا رہی ہیں۔

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...