شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / سبی:ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی دور نہ کی جاسکی
loading...
سبی:ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی دور نہ کی جاسکی

سبی:ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی دور نہ کی جاسکی

سبی(نمائندہ خصوصی ) ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی دور نہ کی جاسکی مریض خوار ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سرجن سمیت اہم پوسٹیں خالی پڑی ہیں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہونے کے باوجود عرصہ دراز سے ڈاکٹروں کی پوسٹیں خالی ہونے سے مریضوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کروڑوں روپے کی مشینری ہونے کے باوجود مریضوں کو آپریشن کی سہولت میسر نہیں ہے شدید نوعیت کے مریضوں کو طبی امداد دینے کے بعد علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا جاتا ہے ہسپتال میں دل کا ڈاکٹر تعینات ہے اور نہ ہی ماہر امراض چشم اس جدید دور میں بھی عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم نہیں کیجارہی ہیں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کیلئے بار بار یقین دہانیاں کرائی گئیں مگر تا حال عملی اقدامات نہیں کئے جارہے عوام حلقوں نے حکام بالا اور ضلعی انتظامیہ کی توجہ مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats