شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / شارجہ ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو5وکٹوں سےشکست
loading...
شارجہ ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو5وکٹوں سےشکست

شارجہ ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو5وکٹوں سےشکست

شارجہ(نمائندہ سپورٹس)ویسٹ انڈیز نے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کراپنے ناکام دورے کا اختتام فتح سے کرلیا۔بلے بازوں کی ناقص کاکردگی کے باعث قومی ٹیم شارجہ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز سے شکست کھاگئی میچ کی دونوں اننگز میں بڑا اسکور نہ کرنے کا خمیازہ میچ ہارنے کی صورت میں مل گیا۔میچ کے آخری دن ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے انتالیس رنز درکار تھےجبکہ پاکستان پانچ وکٹیں لے کر کالی آندھی کو سیریز میں وائٹ واش کرسکتا تھا مگر ویسٹ انڈیز کے بلے کریک بریتھ ویٹ اور شین ڈورچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلادی میچ کے آخری دن پاکستان کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکاواضح رہے کہ اس دورے میں ویسٹ انڈیز یہ پہلی فتح ہے قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز کی سیریز میں وائٹ واش سے دوچار کیا تھا مگر ٹیسٹ سیریز میں بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کے باعث قومی ٹیم کالی آندھی کو وائٹ واش کرنے میں ناکام رہی اور ٹیسٹ سیریز دو ایک سے اپنے نام کی۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top