شہ سرخیاں
Home / پاکستان / رائیونڈ، عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلامرحلہ آج شروع ہوگا، انتظامات مکمل
loading...
رائیونڈ، عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلامرحلہ آج شروع ہوگا، انتظامات مکمل

رائیونڈ، عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلامرحلہ آج شروع ہوگا، انتظامات مکمل

رائیونڈ(پاک نیوز)رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج بعد نماز عصر شروع ہوگا، اجتماع کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ضلعی انتظامیہ نے اجتماع گاہ کے اطراف میں سٹالز لگانے پر پابندی عائد کردی۔ تبلیغی جماعت انتظامیہ کی جانب سے اجتماع کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ کئی ایکڑز پر محیط پارکنگ سٹینڈز بھی بنائے گئے ہیں جہاں بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کو علیحدہ علیحدہ پارک کیا جائیگا۔ادھر سٹی ٹریفک پولیس نے رائیونڈ اجتماع کے حوالے سے ٹریفک پلان بھی ترتیب دے دیا۔ 700 ٹریفک اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ 2 ایس پیز کی نگرانی میں 3 ڈی ایس پیز اور پہلی شفٹ میں 14 انسپکٹرز کیساتھ 350 ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی دیں گے جبکہ دوسری شفٹ میں 13 انسپکٹرز اور358 ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ وارڈنز دو شفٹوں میں کام کریں گے۔اس دوران پارکنگ کیلئے 5 سپاٹس بنائے گئے ہیں جس میں 2 ہیوی ٹریفک کیلئے ہیں اور3 لائٹ ٹریفک کیلئے ہیں۔اجتماع کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے رانگ پارکنگ سے بچنے کیلئے 20 لفٹرز اور 15 بریک ڈائونز استعمال کیے جائیں گے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats