شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / دیپالپور: واپڈا مزدوراپنے اتحاد سے اپنے حقوق حاصل کرے گی،خورشید احمد خان
loading...
دیپالپور: واپڈا مزدوراپنے اتحاد سے اپنے حقوق حاصل کرے گی،خورشید احمد خان

دیپالپور: واپڈا مزدوراپنے اتحاد سے اپنے حقوق حاصل کرے گی،خورشید احمد خان

دیپالپور(قاسم علی سے) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرلیبریونین پاکستان کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان نے کہا ہے کہ واپڈا مزدوراپنے اتحاد سے اپنے حقوق حاصل کرے گی واپڈا ملازمین اپنی جانوں پر کھیل کر قوم کو بجلی فراہم کرتے ہیں ان کے گریڈز کے مسئلے سمیت تمام معاملات کو اعلیٰ حکام کے سامنے رکھ کر جلد حل کروائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابقہ چیئرمین واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرلیبریونین دیپالپور وریام خان کی ریٹائرمنٹ پر منعقدہ پروقارالوداعی تقریب میں خطاب اور بعد ازاں اتحاد پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وریام خان نے اپنی زندگی کے اکتالیس بہترین سال واپڈا میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے گزارے اور اس نے جس پیشہ ورانہ مہارت ،ایمانداری اور جذبے سے عوام کی خدمت کی یہ اسی کا ثمر ہے کہ آج یہ محکمہ انہیں اس شان سے رخصت کررہاہے واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین پاکستان ایک پرامن مگر اپنے حقوق کیلئے ڈٹ جانیوالی تنظیم ہے مگرہم نے اپنے حقوق کیلئے ہمیشہ پرامن رستہ اختیار کیا اور اپنے مطالبات اور حقوق کیلئے کبھی میلنگ کی اور نہ ہی عوام کو بجلی کی فراہمی میں ایک منٹ بھی تعطل پیدا کیا ہم نے عوام کی خدمت ہر حال میں جاری رکھی نجکاری کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ جن اداروں کی نجکاری ہوجاتی ہے ان کا بیڑا غرق ہوجاتا ہے کیوں کہ نئی کمپنی پہلے والا سٹاف فارغ کردیتی ہے جس سے بیروزگاری کیساتھ ساتھ دیگر کئی مسائل بھی پیدا ہوجاتے ہیں پی ٹی سی ایل کی مثال ہمارے سامنے ہے جس کے پچاس ہزار ملازمین کی تعداد اب تیرہ ہزار رہ گئی ہے حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پرواپڈا کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا تھا مگر ہم نے ڈیڑھ سال پرامن جدوجہدکی اور اپنے محکمے کی نجکاری رکوائی اسی طرح 2000ء میں آرمی کے آنے کے بعد یونین پر پابندی لگادی گئی مگر ہم نے ایسے وقت میں بھی اپنی پرامن جدوجہد سے یونین کو دوبارہ بحال کروایااب آئی ایم ایف دوبارہ واپدا میں ریفارمز کا مطالبہ کررہی ہے مگر ہم اپنے اتحاد سے یہ کبھی نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ کئی علاقوں میں ایم این ایز اور ایم پی ایز سمیت بااثر افراد بجلی چوری میں ملوث ہیں لوگ نہ صرف بجلی چوری کرتے ہیں بلکہ واپڈا ملازمین کیساتھ بھی ناروا سلوک کرتے ہیں حکومت ان بجلی چوروں کے خلاف سخت کاروائی کرے انہوں نے کہا کہ ہم نے خود کو چودہ کمپنیوں میں تقسیم نہیں کرنا ہم ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گے ہم نے اپنے حقوق کیلئے سارے ملک میں جدوجہد کی اور کرتے رہیں گے پروگرام کے آخر میں وریام خان کو پگڑی بھی پہنائی گئی اس موقع پر ضلع بھر سے یونین کے عہدیداران و کارکنان ایس ای اوکاڑہ ،ایس ڈی اوز اور دیگر سٹاف کیساتھ ساتھ واپڈا ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats