شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / انشااللہ دسمبر 2017تک ملک میں لوڈ شیڈنگ کا نام و نشان نہیں ہوگا،راؤاجمل خان
loading...
انشااللہ دسمبر 2017تک ملک میں لوڈ شیڈنگ کا نام و نشان نہیں ہوگا،راؤاجمل خان

انشااللہ دسمبر 2017تک ملک میں لوڈ شیڈنگ کا نام و نشان نہیں ہوگا،راؤاجمل خان

دیپالپور(قاسم علی سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار راؤمحمد اجمل خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ملک میں توانائی کے شعبہ میں مزید بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہے انشااللہ دسمبر 2017تک ملک میں لوڈ شیڈنگ کا نام و نشان نہیں ہوگااور زرعی،صنعتی اور گھریلو صارفین کو بلاتعطل اور سستی بجلی دستیاب ہوگی جس سے نہ صرف ملکی معیشت مضبوط ہوگی بلکہ بیروزگاری و غربت کے خاتمے میں بھی نمایاں مددملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف ضلع اوکاڑہ پیرنوید اویسی اور سجادہ نشیں محمد ریاض احمد اویسی کی جانب سے دئیے گئے پرتکلف عشائیہ سے خطاب اور اتحاد پریس کلب سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کسانوں کو زرعی سستی کھادوں کی فراہمی،پیسٹی سائیڈز اور پولٹری میں زیرو ٹیکس ،زرعی آلات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سے فی ایکڑ پیداواری لاگت میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جبکہ مکئی اور دھان کی مارکیٹ قیمت بھی مناسب مل رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں سڑکات کی تعمیر،صحت ،تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں بھرپور منصوبہ بندی کیساتھ کام شروع کردیا گیا ہے ۔کھیت سے منڈی تک سڑکات کیلئے بھی آئندہ ہفتوں میں کام شروع کردیا جائیگاعلاوہ ازیں بنیادی مراکز صحت اور ٹی ایچ کیو دیپالپور میں سہولیات کی کمی کو جلد پورا کیا جائیگا حلقہ کے مختلف علاقوں میں سکولوں کی اپ گریڈیشن اور خواتین کیلئے کالج جیسے منصوبے زیر تعمیر ہیں اس موقع پرایم پی اے ملک علی عباس کھوکھر، امیدوار چیئرمین بلدیہ میاں فخر مسعود بودلہ ،امیدوار وائس چیئرمین راجہ غضنفر علی جتالہ،تحصیلدار دیپالپور ملک محمد افضل اور شہر بھر کے کونسلرز اور چیئرمینوں سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top