شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بھائی پھیرو:مسلح ڈاکو ؤں نے ملتان روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے درجنوں گاڑیوں کے مسافروں کولوٹ لیا
loading...
بھائی پھیرو:مسلح ڈاکو ؤں نے ملتان روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے درجنوں گاڑیوں کے مسافروں کولوٹ لیا

بھائی پھیرو:مسلح ڈاکو ؤں نے ملتان روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے درجنوں گاڑیوں کے مسافروں کولوٹ لیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بارہ مسلح ڈاکو ؤں نے ملتان روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے درجنوں گاڑیوں کے مسافروں کو تشدد کا نشانہ بنا کر لوٹ لیا ۔اطلاع کے باوجود تھانہ صدر اور سٹی پولیس حدود پر آپس میں لڑتی رہی اور لٹنے والے مسافروں کی مدد کے لئے نہ آئی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات بارہ مسلح ڈاکوؤں نے ملتان روڈ پر ریسکیو 1122کے دفتر سے چند گز دور سڑک پر لکڑیاں پھینک کرکاروں بسوں،ٹرکوں اور موٹر سائیکل سواروں کو لوٹنا شروع کر دیا ڈاکو مسافروں کو تشدد کا نشانہ بنا کر رسیوں سے جکڑ کر نزدیکی کھیتوں میں پھینک دیتے اور انکی جیبوں سے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیتے ۔نواحی گاؤں بہڑ وال کے موٹر سائیکل سوار محمدمبشر اور بوٹا اپنی موٹر سائیکل پر وہاں پہنچے تو انہیں بھی ڈاکوؤں نے تشدد کا نشانہ بنا کر اٹھارہ ہزار روپے نقدی اور دو موبائل لوٹ لئے اور رسیوں سے جکڑ کر نزدیکی کھیتوں میں پھینک دیا ۔لاہور سے میاں چنو جانے والے کار سواروں کی سکرین توڑ کر انہیں گھسیٹتے ہوئے کار سے باہر نکالا اور ان سے آ ٹھ ہزار روپے نقدی اور دوموبائل چھین لئے ۔ایک مسافر نے پندرہ نمبر پر کال کر کے ڈکیتی کے بار ے میں بتایا مگر جب پولیس کافی دیر تک مدد کے لئے نہ آئی تو مقامی آ رمی نے تھانہ بھائی پھیرو صدر کو فون کر کے ڈکیتی کے بارے اطلاع دی مگر انہوں نے کہا کہ یہ وقوعہ تھانہ سٹی کی حدود میں آتا ہے جب تھانہ سٹی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا یہ واقع صدر کی حدود کا ہے ۔مسافر لٹتے رہے مگر پولیس تھانہ کی حدود کے معاملے میں آپس میں جھگڑتی رہی ۔ڈاکوؤں نے درجنوں مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی ،موبائل اور زیورات لوٹ لئے اور جب کافی دیر بعد پولیس موقع پر آئی تو ڈاکو بڑے آ رام سے دھند کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے نزدیکی کھیتوں کی طرف بھاگ گئے ۔عوامی سماجی حلقوں نے بھائی پھیرو کے علاقے میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں پر تفتیش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ پولیس احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top