شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جماعت اسلامی بھائی پھیرو زون کے نائب امیر کے چچا ٹریفک حادثہ میں ہلاک
loading...
جماعت اسلامی بھائی پھیرو زون کے نائب امیر کے چچا ٹریفک حادثہ میں ہلاک

جماعت اسلامی بھائی پھیرو زون کے نائب امیر کے چچا ٹریفک حادثہ میں ہلاک

بھائی پھیرو(نامہ نگار)جماعت اسلامی بھائی پھیرو زون کے نائب امیر کے چچا ٹریفک حادثہ میں ہلاک۔تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی،باپ ہلاک بیٹا شدید زخمی،نماز جنازہ آج دو بجے بعد نماز ظہر دینا ناتھ میں ادا ہوگی۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں دینا ناتھ کا رہائشی عبد الغفور اپنے بیٹے محمد رمضان کے ہمرا ہ موٹر سائیکل پر دوائی لینے سوشل سیکورٹی ہسپتال جا رہا تھا کہ راستے میں پیچھے سے آ نے والی تیز رفتار بس نے اسے ٹکر مار دی جس سے آٹھ بچوں کا باپ حاجی عبد الغفورموقع پر ہلاک ہو گیا ۔جبکہ اسکا بیٹا رمضان شدید زخمی ہو گیا متوفی کی نماز جنازہ بھائی پھیرو کے نواحی گاؤں دینا ناتھ میں بعد دوپہر دو بجے ادا کی جائے گی۔متوفی بھائی پھیرو زون کے نائب امیر ملک محمد صدیق فانی کے چچا تھے

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top