شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے

ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے

لاہور(نمائندہ شوبز)ریشماں پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک مشہور لوک فنکار تھیں جو پاکستان کے علاوہ ہندوستان میں بھی مقبول تھیں۔ ریشماں ہندوستان کی تحصیل رتن گڑھ، راجستھان کے گاؤں لوحا میں 1947ء میں پیدا ہوئیں۔ان کا تعلق ایک خانہ بدوش خاندان سے تھا۔ ان کے آباؤ اجداد سوداگر تھے جو مویشیوں کی خریدو فروخت کیا کرتے تھے۔ ان کا خاندان ہندوستان کی تقسیم کے دوران پاکستان منتقل ہوا۔بہت کم عمری میں ہی ریشماں کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو سب سے پہلے ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل سید سلیم گیلانی نے پہچانا۔ 1964ء میں انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن پر اپنے گیتوں کی ریکارڈنگ کرائی اور اس کے بعد پوری دنیا میں ان کا نام گونجنے لگا۔ 80ء کی دہائی میں بھارتی پروڈیوسر سھباش گھئی نے اپنی فلم ’’ہیرو‘‘ کیلئے ان کی آواز میں گیت ’’لمبی جدائی‘‘ ریکارڈ کیا۔ اس گیت کی وجہ سے جہاں فلم کو زبردست کامیابی ملی وہیں پوری دنیا میں ریشماں کے بھی چرچے ہونے لگے۔ریشماں کا گایا ہوا ایک گیت ’’اکھیوں کو رہنے دو اکھیوں کے آس پاس‘‘ بعدازاں لتا نے اپنی آواز میں ریکارڈ کرایا جو راج کپور کی فلم ’’بوبی‘‘ میں شامل ہوا۔

x

Check Also

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...

نواز شریف اورچو دھری نثارکے درمیان پنجاب ہاؤس میں اہم ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف)ملکی سیاست میں ہلچل ،لندن سے واپسی پر سابق وزیر ...