شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / داؤدخیل:پی ٹی آئی کے دھرنے میں نا اہل ضلعی قیادت نے کارکنوں کا تنہا چھو ڑ کر بزدلی کا ثبوت دیا،رحمت اللہ خان
loading...
داؤدخیل:پی ٹی آئی کے دھرنے میں نا اہل ضلعی قیادت نے کارکنوں کا تنہا چھو ڑ کر بزدلی کا ثبوت دیا،رحمت اللہ خان

داؤدخیل:پی ٹی آئی کے دھرنے میں نا اہل ضلعی قیادت نے کارکنوں کا تنہا چھو ڑ کر بزدلی کا ثبوت دیا،رحمت اللہ خان

داؤدخیل(ضیانیازی سے )پی ٹی آئی کے دھرنے میں نا اہل ضلعی قیادت نے کارکنوں کا تنہا چھو ڑ کر بزدلی کا ثبوت دیا جس سے کارکنوں کو مایوسی ہوئی اگر اسی طرح کارکنوں کے ساتھ رویہ رکھا گیا تو ورکر دلبرداشتہ ہو کرپی ٹی آئی کو چھوڑ نے پر مجبور ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رہنماء رحمت اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میانوالی پی ٹی آئی کے ایم این اے اور ایم پی اے نے کارکنوں کو بے یارو مدد گار چھوڑ کر خود اسلام آباد سیلفیاں بناتے رہے جبکہ کارکنوں پر پولیس تشد د اور انہیں گرفتار کیا جاتا رہا اور وہ خود چور راستوں سے بھاگ کر اسلام آباد پہنچ گئے میانوالی پی ٹی آئی کے آفس کو پولیس نے تالے لگا دیے اور کارکنوں اپنی مدد آپکے تحت بنی گالہ پہنچے او ر ہمارے ضلعی صدر ایم این اے امجد علی خان اور ایم پی اے صلاح الدین خان چند من پسند افراد کو ساتھ لے گئے انہوں نے کہاکہ ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں او ر چیرمین عمران خان اور شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کا فوری نوٹس لے کر کارروائی کریں

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top