شہ سرخیاں
Home / پاکستان / میری اہلیہ کی کوئی آف شور کمپنی نہیں  : کیپٹن صفدر
loading...
میری اہلیہ کی کوئی آف شور کمپنی نہیں  : کیپٹن صفدر

میری اہلیہ کی کوئی آف شور کمپنی نہیں  : کیپٹن صفدر

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر)صفدر نے پانامہ لیکس سے متعلق سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں واضح کیا ہے کہ انکی اہلیہ مریم نوازکسی آف شور کمپنی کی مالک ہیں نہ ہی کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کو چھپایا ۔تفصیلات کےمطابق کیپٹن (ر)صفدر نے پانامہ لیکس سے متعلق سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی اہلیہ مریم نواز کسی آف شور کمپنی کی مالک نہیں ہیں ۔  کاغذات نامزدگی میں انہوں نے اثاثوں کو نہیں چھپایا اثاثوں سے متعلق تمام تفصیلات پیش کی گئیں جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن سے پہلے آرٹیکل 62 کے تحت نااہلی کا معاملہ نہیں اٹھایا گیا انتخابات میں کا میابی کے بعد آرٹیکل63 کا دائرہ کار محدود ہو جاتا ہے۔ کیپٹن صفدر نے جواب میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ تحریک ا نصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ان کی نااہلی کےلئے سپیکر کو ریفرنس ہی نہیں بھیجاگیا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats