شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بھائی پھیرو۔جماعت اسلامی بھائی پھیرو زون کے نائب امیر کے چچا کی نماز جنازہ میں عوامی سماجی مذہبی راہنماؤں کی شرکت
loading...
بھائی پھیرو۔جماعت اسلامی بھائی پھیرو زون کے نائب امیر کے چچا کی نماز جنازہ میں عوامی سماجی مذہبی راہنماؤں کی شرکت

بھائی پھیرو۔جماعت اسلامی بھائی پھیرو زون کے نائب امیر کے چچا کی نماز جنازہ میں عوامی سماجی مذہبی راہنماؤں کی شرکت

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔جماعت اسلامی بھائی پھیرو زون کے نائب امیر کے چچا کی نماز جنازہ میں عوامی سماجی مذہبی راہنماؤں سمیت عوام کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں دینا ناتھ کا رہائشی عبد الغفور اپنے بیٹے محمد رمضان کے ہمرا ہ موٹر سائیکل پر دوائی لینے سوشل سیکورٹی ہسپتال جا رہا تھا کہ راستے میں پیچھے سے آ نے والی تیز رفتار بس نے اسے ٹکر مار دی جس سے آٹھ بچوں کا باپ حاجی عبد الغفورموقع پر ہلاک ہو گیا ۔جبکہ اسکا بیٹا رمضان شدید زخمی ہو گیا متوفی کی نماز جنازہ بھائی پھیرو کے نواحی گاؤں دینا ناتھ میں ادا کی گئی جس میں عوامی سماجی مذہبی راہنماؤں سمیت عوام کی بھاری تعداد نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد متوفی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔متوفی بھائی پھیرو زون کے نائب امیر ملک محمد صدیق فانی کے چچا تھے

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top