شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ، پاکستان بدستور نمبر 2پر براجمان
loading...
آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ، پاکستان بدستور نمبر 2پر براجمان

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ، پاکستان بدستور نمبر 2پر براجمان

دبئی (نمائندہ سپورٹس)آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، پاکستان بدستور دوسرے نمبر پر براجمان ہے، بلے باز یونس خان پانچویں، کپتان مصباح دسویں  جبکہ بالرز میں یاسر شاہ چھٹے نمبر  پر موجود ہیں۔تفصیلات کےمطابق آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان ویسٹ انڈیز کی سیریز کے بعد ایک سو نو پوائنٹس کے ساتھ بدستور دوسرا نمبر سنبھالے ہوئے ہے جبکہ بھارت پہلے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ بلے بازوں میں پاکستان کے یونس خان آٹھ سو تئیس پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، مصباح الحق سات سو چوالیس پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر اور اظہر علی سات سو تینتیس پوائنٹس کے ساتھ بارہویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا جبکہ پاکستان کے سمیع اسلم اپنے کیرئیر کے بہترین رینکنگ میں ساٹھویں نمبر پر ہیں۔ بالنگ کے میدان میں پاکستان کے یاسر شاہ آٹھ سو بیس پوائنٹس حاصل چھٹے نمبر، بھارت کے آشوین پہلے اور جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹیشن دوسری پوزیشن پر آگئے، وہاب ریاض چار درجہ ترقی پاکر چوبیسواں نمبر سنبھالے ہوئے ہیں۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top