شہ سرخیاں
Home / پاکستان / سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو حراست میں لے لیا گیا

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی(نمائندہ خصوصی)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرلیا۔یکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی میں فیصل رضا عابدی کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی جب کہ اس دوران انہیں حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

x

Check Also

اےپی ایس کے بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی : آرمی چیف

راولپنڈی (مانیٹرنگ سیل) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا ہے کہ اےپی ...