شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جماعت اسلامی بھائی پھیروکے دیرینہ رکن ،نمبردار اورسابق کونسلر حاجی محمد اقبال وفات پاگئے
loading...
جماعت اسلامی بھائی پھیروکے دیرینہ رکن ،نمبردار اورسابق کونسلر حاجی محمد اقبال وفات پاگئے

جماعت اسلامی بھائی پھیروکے دیرینہ رکن ،نمبردار اورسابق کونسلر حاجی محمد اقبال وفات پاگئے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)علاقے بھر کی ہر دلعزیز شخصیت ،جماعت اسلامی بھائی پھیروکے دیرینہ رکن ،نمبردار اور سابق کونسلر حاجی محمد اقبال قضائے الہی سے وفات پاگئے ۔ نماز جنازہ میں عوامی سماجی مذہبی راہنماؤں سمیت عوام کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ڈھلواں کے نمبر دار،سابق کونسلر اور جماعت اسلامی بھائی پھیرو کے دیرینہ رکن حاجی محمد اقبال طویل علالت کے بعد قضائے الہی سے وفات پا گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں کے قبرستان میں ادا کی گئی جس میں عوامی سماجی مذہبی راہنماؤں سمیت عوام کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔جنازے کے وقت کئی لوگ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔ نماز جنازہ کے بعد متوفی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔متوفی علاقے کی ہر دلعزیز ،غریب پرور،مہمان نواز شخصیت تھے اور اس علاقے کے روحانی و سیاسی رہنما ڈاکٹر عبدالخالق مرحوم کے دیرینہ ساتھی تھے۔انہوں نے اپنی ساری زندگی اللہ کے دین کی سربلندی کیلیے وقف کیے رکھی۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top