شہ سرخیاں
Home / پاکستان / شادی اُس سے کروں گا جو میری بہنوں کو راضی کرے : بلاول بھٹو
loading...
شادی اُس سے کروں گا جو میری بہنوں کو راضی کرے : بلاول بھٹو

شادی اُس سے کروں گا جو میری بہنوں کو راضی کرے : بلاول بھٹو

اوباڑو (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شادی کے لیے خواہش مند لڑکیوں کے لیے کڑی شرط کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے شادی صرف اس سے کریں گے جو ان کی بہنوں کو راضی کر لے گی۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اوباڑو میں اپنی شادی کا تذکرہ چھیڑ کر میڈیا سے گفتگو کو کشت زعفران میں بدل دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں جب صحافی ان کی شادی کا ذکر چھیڑا تو بلاول نے کہا ان کے ساتھ گزارا کرنا اتنا آسان کام نہیں۔ شادی کیلئے کئی آفرز آئی ہیں لیکن جو لڑکی ان سے شادی کی خواہش رکھتی ہے پہلے اس کو انکی بہنوں کو رضامند کرنے کی کڑی شرط پوری کرنا ہو گی۔بلاول بھٹو نے سندھی زبان سیکھنے کا ذکر کرتے ہوئے صحافیوں کو سندھی میں سوال کرنے کی پیشکش کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مطالبات پورے نہ کرنے پر شیر کے شکار کی دھمکی بھی لگا دی۔تحریک انصاف کے سربراہ کو آج بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی طرح شور نہیں کریں گے بلکہ نانا اور والدہ کی طرح احتجاج کا راستہ اپنائیں گے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top