شہ سرخیاں
Home / پاکستان / رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

رائیونڈ (نمائندہ خصوصی)تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ اسلام کی سربلندی اورملک کی ترقی وسلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔ دوسرا مرحلہ دس نومبرسے شروع ہوگا۔رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کا پہلہ مرحلہ تین روز جاری رہا، جس میں ملک بھر سے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ اجتماع میں علمائے کرام نے شرکا کوقرآن و سنت کی روشنی میں زندگی گزارنے  کی تلقین کی۔ شرکا نے دین سیکھنےاورسکھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجتماع کے اختتامی روزتبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب نے دعا کرائی۔اس موقع پررقت آمیزمناظردیکھنے کو ملے۔ دعا کے دوران شرکا اپنے گناہوں کی معافی مانگتے، پاکستان اورامتِ مسلمہ کی حالتِ زار پر روتے رہے۔ اختتامی دعا کے بعد تبلیغی اجتماع مین شرکت کرنے والے افراد گھروں کوواپس لوٹ گئے۔شرکا کی اجتماع گاہ سے روانگی کےوقت رائیونڈروڈ پرٹریفک کاغیر معمولی رش اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔ اجتماع کی سکیورٹی کےسخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ 10 نومبر سے شروع ہوگا جو 13 نومبر تک جاری رہے گا۔

x

Check Also

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...

نواز شریف اورچو دھری نثارکے درمیان پنجاب ہاؤس میں اہم ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف)ملکی سیاست میں ہلچل ،لندن سے واپسی پر سابق وزیر ...