شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / لاہور: آزادعدلیہ یقیناًآزادانہ فیصلے کرے گی ۔محمدناصراقبال خان
loading...
لاہور: آزادعدلیہ یقیناًآزادانہ فیصلے کرے گی ۔محمدناصراقبال خان

لاہور: آزادعدلیہ یقیناًآزادانہ فیصلے کرے گی ۔محمدناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ، چیف آرگنائزر میاں محمدسعیدکھوکھر ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور ندیم اشرف،سلمان پرویز ،میاں زاہد لطیف ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نسیم الحق زاہدی،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدرکراچی یونس میمن ،صدرپنجاب محمدیونس ملک،،صدرچنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی ،صدرٹیکسلا سردارمنیراختر اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ آزادعدلیہ یقیناًآزادانہ فیصلے کرے گی۔ریاست اورمعیشت کی بقاء وبہبود کیلئے بدعنوانی کاباب بندکرناہوگا۔ پاکستان کوتعمیروترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنے کیلئے کرپشن ٹرین کوڈی ریل کرنا ضروری ہوگیا۔لوگ ضرورت نہیں فطرت کے تحت بدعنوانی کاارتکاب کرتے ہیں،بدعنوانی درحقیقت شیطانی فعل ہے ۔قانون کی حکمرانی کاراستہ انصاف کی فروانی سے ہوکرجاتا ہے،چوروں کامحاصرہ اورمحاسبہ کرنے کیلئے فرارکاہرچورراستہ بندکرنا ہوگا ۔ بدعنوان عناصر کی یقینی سرکوبی کیلئے پاکستان کا کوئی فردیاقومی ادارہ مصلحت پسندی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے شہری ہیں اور اسلام کی روسے ماں باپ اپنے بچوں کی مجرمانہ سرگرمیوں پرجوابدہ اورقابل گرفت ہیں۔پاکستان میں جوقانون کمزورپرکوڑے کی طرح برستا ہے وہ طاقتور پرکیوں نہیں برستا ۔انہوں نے کہا کہ کسی چوری کی واردات کوکامیاب بنانے کیلئے سہولت کاری بھی قانون شکنی کے زمرے میں آتی ہے۔اسلامی ریاست میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں جہانوں کیلئے سراپا رحمت حضرت محمدصلی اللہ وعلیہ وسلم بھی چوروں پررحم نہیں فرماتے تھے لہٰذاء آج بھی کوئی چورکسی نرمی کامستحق نہیں ہوسکتا۔بدعنوان عناصر قرارواقعی سزا کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف آزاد عدلیہ کرپشن پرکاری ضرب لگاسکتی ہے۔بدعنوان اورحیوان میں کوئی فرق نہیں ہے،جس کی غذاء حلال نہیں وہ کام کس طرح حلال کرے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے عدلیہ کی آزادی کیلئے تاریخی قربانیاں دیں اب آزاد عدلیہ شہریوں کی سیاسی وجمہوری آزادی اوران کے بنیادی حقوق کی بازیابی کیلئے اپناآئینی کرداراداکرے

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top