شہ سرخیاں
Home / پاکستان / رانا ثنا اللہ اپنے ڈیرے کی قانونی دستاویزات ظاہر کرنے میں ناکام
loading...
رانا ثنا اللہ اپنے ڈیرے کی قانونی دستاویزات ظاہر کرنے میں ناکام

رانا ثنا اللہ اپنے ڈیرے کی قانونی دستاویزات ظاہر کرنے میں ناکام

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ تیرہ روز گزرنے کے باوجود فیصل آباد میں واقع ڈیرے کی رجسٹری نہ دکھا سکے۔ دوسری جانب محکمہ انہار کا ریکارڈ وزیر قانون پنجاب کے دعوے کو جھوٹا اور اس بات کو سچ ثابت کر رہا ہے کہ ڈیرے کی جگہ سرکاری اور محکمہ انہار کی ملکیت ہے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کوریاں والا پل پر واقع ہے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا ڈیرہ جس کے ملکیتی ثبوت وہ تیرہ روز گزرنے کے باوجود نہیں دکھا سکے۔ کروڑوں روپے مالیت کے اس ڈیرے کے بارے میں وزیر قانون پنجاب نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈیرے والی جگہ انہوں نے 1994ءمیں خریدی۔ وزیر قانون یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں یہ جگہ سمن آباد کالونی میں شامل ہے لیکن محکمہ ہاوسنگ کے ریکارڈ نے ان کی اس بات کی بھی نفی کر دی۔آخر محکمہ انہار کے ریکارڈ نے اس گتھی کو سلجھا دیا کہ یہ جگہ محکمہ انہار کی ملکیت ہے جہاں ڈیرے کی تعمیر سے قبل دو نہری کھال تھے۔ رانا ثناءاللہ ڈیرے کے ملکیتی ثبوت دکھانے سے قاصر ہیں۔ وزیر قانون کے ہاتھوں اگر قانون شکنی ہوئی ہے تو اسکا مداوا بھی اسی میں ہے کہ حقیقی مالک کو بلاتاخیر اس کی امانت واپس کر دی جائے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top