شہ سرخیاں
Home / پاکستان / وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، جاوید ہاشمی
loading...
وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، جاوید ہاشمی

وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، جاوید ہاشمی

ملتان(نمائندہ خصوصی)سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، اگر حکومت اپنے پانچ سال پورے کرنے لگیں تو ملک میں استحکام آجائے گا۔ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا ہے شیخ رشید جیسے سیاست دان ہر بار کہتے ہیں کہ حکومت دو مہینے نہیں چلنی میری پیشین گوئی ہے کہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔ انکا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کو فیصلہ کرنے کا اختیار ہے اور ہمیں سپریم کورٹ پر اعتماد کرنا چاہیئے، جبکہ ڈان لیکس پر وزیر اعظم اپنا دفاع خود کریں گے۔جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ کچھ اداروں نے مجھے الیکشن ہروایا اور سیاست سے الگ کردیا، مگر میری جدو جہد آج بھی جمہوریت کے لیے ہے۔ ایک سوال کے جواب میں جاوہد ہاشمی کا کہنا تھا اگر آج واقع شیخ رشید کی سالگرہ ہے، تو یہ ملک کے لیے بڑا بدنصب دن ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top