شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بھائی پھیرو:ملک میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں، رحمت خان وردگ
loading...
بھائی پھیرو:ملک میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں، رحمت خان وردگ

بھائی پھیرو:ملک میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں، رحمت خان وردگ

بھائی پھیرو(نامہ نگار) تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں ۔عمران خان ہر حال میں چاہتے تھے کہ خون خرابہ ہو اور مارشل لاء لگے لیکن راحیل شریف کی موجودگی میں ایسا ممکن نہیں ۔راحیل شریف شہداء کے وارث ہیں اُن کا ہر فیصلہ ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے ۔پانامہ لیکس سے متعلق سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گا سب کیلئے قابل قبول ہوگا ۔گزشتہ روز پھول نگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کی اشاعت کے حوالے سے انکوائری ہر صورت ہونی چاہئے ۔سرحدوں پر جو حالات ہیں ایسے میں کسی ایسی بات کا شائع ہونا نہایت غیر مناسب اور شرمناک ہے ۔ٹی او آرز کے معاملے کیلئے پارلیمنٹ بہترین فورم تھا اورموجودہ حالات کے تناظر اور غیر جانبدار ذرائع کے مطابق بالآخر یہ معمہ پارلیمنٹ میں حل ہوگا ۔پانامہ لیکس نے پاکستان کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔بیرون دنیا کے لوگ ہمارے پیسوں پر ہی پلتے ہیں اور پھر مختلف لیکس کے ذریعے ہمیں غیر مستحکم کرتے ہیں جس نے بھی پاکستان کا پیسہ لوٹا وہ پاکستان کا دشمن ہے آس کا احتساب ہر صورت ہونا چاہئے ۔عمران خان کرپشن کرپشن کا شور کرتے ہیں لیکن انہوں نے آج تک پارلیمنٹ میں کرپشن سے متعلق کوئی قرار داد جمع نہیں کرائی ۔پارلیمنٹ پر ان پڑھوں کو قبضہ ہے لوگ پیسے کے بل بوتے پر ایم این اے اور ایم پی ایزبنتے ہیں اور پھر پیسے کماتے ہیں۔کرپشن کے حمام میں سب ننگے ہیں کرپشن کی سزا موت ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ مرکز کا کام تما صوبوں کو برابر فنڈز جاری کرنا ہے اگر کوئی صوبہ ملنے والی رقم استعمال کی بجائے واپس بھجوا دیتا ہے تو وہ صوبہ کی حکومت نا اہل ہے مرکز نہیں ۔سی پیک بلاشبہ پاکستان کی معاشی حالت بدل دے گا۔اب ایک ہزار گاڑی پاکستان براستہ چائنہ آتی ہے جبکہ سی پیک کے بعد روزانہ ایک ہزار گاڑی پاکستان آئے گی ۔محض بااثر شخصیات کو فائدہ دینے کیلئے سی پیک روٹ میں تبدیلی ہز گز نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اصل میں قاضی حسین احمد ہی تھے آج یہ حال ہے کہ جماعت کا ایک رُکن ٓزاد کشمیر میں ن لیگ سے اتحاد کرکے الیکشن لڑتا ہے تو دوسری طرف کے پی کے میں یہی جماعت اسلامی پی ٹی آئی کی اتحادی ہے ۔بلدیاتی الیکشن میں ایک سیاستدان کے بیٹوں نے پی ٹی آئی اور ن لیگ کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لیا مگر دونوں ہی ہار گئے یہ کیا تماشہ ہے اگر پارلیمنٹ گند ہے تو وہاں بیٹھنا بھی گناہ ہے ۔موجودہ کرپٹ نظام سارے مسائل کی جڑ ہے ۔اس سے چھٹکاڑہ حاصل کئے بغیر درمیانے طبقے کی پارلیمنٹ تک رسائی ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے لوگوں کی توقعات پوری نہیں ہوسکیں ۔یہ کہنا غلط نہیں کہ موجودہ حکومت نے بلاشبہ بہت ترقیاتی کام کئے ہیں۔موٹرویز بن رہی ہیں تعلیم اور صحت کے معاملات بھی ٹھیک ہونے چاہئیں ان شعبوں میں ترقی سے پاکستان مضبوط ہوگا۔ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنا مناسب نہیں ۔چئیرمین سینٹ رضاربانی کی طرف سے پرویز رشید کو سینٹ میں پروٹوکول دیا سمجھ سے بالا ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top