شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / سبی:سانحہ پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ میں شہید ہونے والے پولیس جوانوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں،ایس ایس پی

سبی:سانحہ پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ میں شہید ہونے والے پولیس جوانوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں،ایس ایس پی

سبی( نمائندہ خصوصی ) ایس ایس پی سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل نے کہا کہ سانحہ پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ میں شہید ہونے والے پولیس جوانوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں مادر وطن کی خاطر شہید ہونے والے جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،پولیس جوان اپنے فرائض ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ سر انجام دیں غفلت برتنے اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی نہیں کی جائے گی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعام سے نوازا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن سبی میں پولیس دربار کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر میر بلک شیر مری، ڈی ایس پی سٹی میر محمداکرم گشکوری ،ایس ایچ او صدر میر نواز جتک، ایس ایچ او سٹی میر غلام جیلانی ، لائن آفیسر محمد ےٰسین ، آرائیں لائن محمد یوسف مروت، سمیت دیگر پولیس افیسران بھی موجود تھے اس موقع پر ایس ایس پی سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل نے پولیس دربار میں جوانوں کے مسائل سنے اور بعض مسائل پر فوری احکامات جاری کیے جبکہ دیگر مسائل کے حل کیلئے مکمل یقین دہانی کرائی ہے بعد ازاں ایس ایس پی سردار محمد حسن موسیٰ خیل نے پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جوان اپنے فرائض منصبی جانفشانی کے ساتھ سرانجام دیں بہترین فرائض سرانجام دینے پر پولیس اہلکاروں کو انعامات سے نوازا جائے گا جبکہ فرائض میں غفلت اور کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے گی انہوں نے کہا کہ پولیس جوان محکمہ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جن کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور افیسران کے جو مسائل کا تعلق مجھ سے براہ راست ہے انہیں فور ی طور پر حل کیا جائے گا جبکہ دیگر مسائل کو قانون کے تقاضے پورے کرنے کے بعد حل ہونگے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سانحہ پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ صوبے بھر کی عوام کو غم میں مبتلا کردیا ہے انہوں نے کہا کہ اس واقع سے ہر شخص کی آنکھ اشکبار تھی سانحہ پولیس ٹریننگ کالج میں کالج کے شہداؤں نے ملک کی خاطر جام شہادت نوش کیا ہے اللہ تعالیٰ شہداؤ ں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائیں انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے شہداؤں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا

x

Check Also

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...

نواز شریف اورچو دھری نثارکے درمیان پنجاب ہاؤس میں اہم ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف)ملکی سیاست میں ہلچل ،لندن سے واپسی پر سابق وزیر ...